ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی 4 وکٹیں گرگئیں

صاحبزادہ فرحان 47 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، دو گیندوں بعد ہی عثمان خان بھی بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے


اسپورٹس ڈیسک February 07, 2026

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں نیدرلینڈز کے خلاف 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی چوتھی وکٹ گر گئی۔

تفصیلات کے مطابق کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کمپلیکس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر نیدرلینڈز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

نیدرلینڈز کی ٹیم 19.5 اوورز میں 147 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

مائیکل لیوٹ 24، میکس او داؤد 5، کولن ایکر مین 20، باس ڈی لیڈ 30، کپتان اسکاٹ ایڈروڈز 37، لوگن وین بیک صفر، زیک لائن کیشے 9، وینڈر مروا 4، آریان دت 13 اور پال وین میکران بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا نے 3، محمد نواز، صائم ایوب، اور ابرار احمد نے 2،2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی تیسری وکٹ 98 رنز پر گر گئی۔ صاحبزادہ فرحان 47 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، دو گیندوں بعد ہی عثمان خان بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔

اس سے قبل صائم ایوب 24 اور کپتان سلمان علی آغا 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے آف اسپنر آریان دت اور پال وین میکران نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

مقبول خبریں