ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کمپلیکس میں پاکستان نے 148 رنز کا ہدف 19.3 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
114 رنز پر 7 وکٹیں گرنے کے بعد مشکل صورتحال میں فہیم اشرف نے 11 گیندوں پر 29 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو شکست سے بچالیا۔ شاہین آفریدی 5 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 47، صائم ایوب 24، بابر اعظم 15، کپتان سلمان علی آغا 12، شاداب خان 8، محمد نواز اور عثمان خان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
نیدرلینڈز کی جانب سے آف اسپنر آریان دت اور پال وین میکران نے 2، 2 جبکہ وینڈر مروا، لوگن وین بیک اور کائل کلین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر نیدرلینڈز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔
نیدرلینڈز کی ٹیم 19.5 اوورز میں 147 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔
مائیکل لیوٹ 24، میکس او داؤد 5، کولن ایکر مین 20، باس ڈی لیڈ 30، کپتان اسکاٹ ایڈروڈز 37، لوگن وین بیک صفر، زیک لائن کیشے 9، وینڈر مروا 4، آریان دت 13 اور پال وین میکران بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے تھے۔
پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا نے 3، محمد نواز، صائم ایوب، اور ابرار احمد نے 2،2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔