امریکا میں بچوں کے جنسی استحصال کے مقدمے میں نام نہاد مذہبی گُرو اور اس کی خاتون شاگرد کو بالترتیب 80 اور 70 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وفاقی عدالت میں دونوں ملزمان پر بچوں کے جنسی استحصال، فحش مواد کی تیاری اور پھر اسے عام کرنے جیسے سنگین الزامات ثابت ہوئے تھے۔
پولیس تحقیقات کے دوران ثابت ہوا وسام شریف خود کو ایک مذہبی پیشوا بناکر پیش کرتا اور گمراہ کن مذہبی دلائل کا غلط استعمال کرتے ہوئے اپنی چیلی کو اس کریہہ عمل کے لیے تیار کیا۔
عدالتی دستاویزات میں بتایا گیا کہ اکتوبر 2024 میں دونوں ملزمان نے 7 سالہ بچے کو نازیبا مواد دکھانے کے بعد اسے جنسی حرکات پر مجبور کیا تھا۔
پھر دونوں نے بچے کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر بناکر انھیں زیادہ سے زیادہ تعداد میں پھیلایا اور یہ سب خود ساختہ مذہبی نظریے کے تحت کیا۔
ایف بی آئی کی تحقیقات میں انکشاف کیا گیا کہ وسام شریف نے خاتون شاگرد باراکات کو یقین دلایا کہ جنسی لذت کے ذریعے اپنے پیدا کرنے والے کی قربت حاصل کی جا سکتی ہے۔
روحانی گُرو 44 سالہ وسام شریف کو 80 سال قید اور رہائی کے بعد تمام عمر نگرانی کی سزا کے ساتھ 1 لاکھ 35 ہزار ڈالرز خصوصی جرمانہ بھی عائد کیا۔
وسام شریف نامی روحانی گُرو کی چیلی 50 سالہ باراکات المعروف ہمنہ کو 70 سال قید اور عمر بھر نگرانی کے ساتھ 30 ہزار ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔