طلاق کی افواہوں کی خبروں کے درمیان بالی ووڈ کے مشہور اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے اپنی پہلی بالی ووڈ فلم سائن کرلی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا اب بالی ووڈ میں اداکارہ کے طور پر ڈیبیو کرنے والی ہیں۔
ذرائع کے مطابق سنیتا آہوجا نے ایکتا کپور کے بالاجی موشن پکچرز کے بینر تلے بننے والی فلم میں مرکزی کردار کے لیے معاہدہ کر لیا۔
یہ فلم ابھی تک نامزد نہیں کی گئی ہے مگر رپورٹس کے مطابق سنیتا آہوجا تقریباً 20 دن تک شوٹنگ کریں گی اور ان کا کردار فلم میں اہمیت رکھتا ہے۔
اس کے باوجود کہ ان کے شوہر گووندا 90 کی دہائی میں فلمی دنیا کے مقبول ہیرو تھے لیکن سنیتا آہوجا نے کبھی شوبز میں کسی بھی سطح پر شمولیت اختیار نہیں کی۔
تاہم اب ان کا بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنا دیر آید درست آید کے مصداق ایک اہم انٹری سمجھی جا رہی ہے۔ اب دیکھنا ہے یہ کتنی کامیاب اور دیرپا ثابت ہوتی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل گووندا اور سنیتا کی بیٹی ٹینا آہوجا بھی فلمی دنیا میں ڈیبیو کرچکی ہے جبکہ جوڑے کے بیٹے یش وردھن آہوجا کو بھی جلد فلم میں نظر آئیں گے۔