کراچی میں مغربی سلسلے کے تحت بارش کا امکان

کراچی میں اس نظام کے تحت ہواؤں کی رفتار بڑھ سکتی ہے، محکمہ موسمیات


آفتاب خان February 08, 2026

کراچی:

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا جو کل سے ملک کے بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اس نظام کے تحت ہواؤں کی رفتار بڑھ سکتی ہے جبکہ آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں کل ہلکی بارش اور بوندا باندی متوقع ہے جبکہ شہر میں آج بھی کہیں کہیں بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

دیہی سندھ کے دیگر ساحلی مقامات بدین اور ٹھٹھ میں بھی ہلکی بارش و بوندا باندی متوقع ہے۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہو سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک  کے ساتھ بارشیں متوقع ہے۔

مقبول خبریں