پنجاب میں گیدڑ کے حملے میں دو بچے شدید زخمی

واقعہ شہر رینالہ خورد کے نواحی گاؤں اسلام پور میں پیش آیا


ویب ڈیسک February 08, 2026

پنجاب میں گیدڑ کے حملے سے دو بچے شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں گیدڑ نے دو بچوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دو بچے زخمی ہوگئے۔

یہ افسوس ناک واقعہ شہر رینالہ خورد کے نواحی گاؤں اسلام پور میں پیش آیا جہاں جنگلی گیڈر کے حملے سے دو بچے شدید زخمی ہوگئے۔

زخمی بچوں کی شناخت 12 سالہ غلام فرید اور 8 سالہ ابو ہریرہ کے نام سے ہوئی۔ زخمی بچوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مقبول خبریں