دنیا کے پریشان کن شہروں میں نئی دہلی کا دوسرا نمبر

آلودگی سیاحوں کیلیے سانس لینا دشوار بناتی ہے، ہجوم، جرائم کا بھی سامنا ہوتا ہے


سید عاصم محمود February 09, 2026

لاہور:

برطانیہ میں سیاحوں کو مختلف خدمات فراہم کرتی ممتاز کمپنیوں، SCS Chauffeurاور House Fresh سے وابستہ ماہرین نے یہ جاننے کے لیے تحقیق کی، دنیا کے کن شہروں میں جرائم کی شرح، آلودگی، ہجوم کی کثرت اور ٹریفک جام سب سے زیادہ کہ یہی باتیں سیاحوں کے واسطے بہت پریشان کن ہوتی اور عموماً ان کا سیاحتی دورہ خراب کر دیتی ہیں۔

تحقیق سے افشا ہوا کہ درج بالا باتوں میں دنیا میں سب سے پریشان کن شہر جنوبی افریقہ کا کیپ ٹائون ہے جہاں جرائم پیشہ گروہ بڑی تعداد میں متحرک ہیں۔

دوسرے نمبر پر بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی آیا۔رپورٹ کی رو سے اس بھارتی شہر میں آلودگی بہت زیادہ جو سیاحوں کیلئے سانس لینا دشوار بناتی ہے۔

سیاحوں کو کثرت ِ ہجوم اور متفرق جرائم سے بھی نبردآزما ہونا پڑتا ہے۔ ان دونوں کے بعد جوہانس برگ، زیورچ، سائوپالو، جکارتہ، کوالالمپور ، میکسیکو سٹی ، ایتھنز اور نیپلز بالترتیب زیادہ پریشان کن شہر قرار پائے۔

مقبول خبریں