ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ساتویں میچ میں مانینتی برادرز کی شراکت بھی اٹلی کو شکست سے نہ بچا سکی۔
کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جارہے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے اٹلی کو 73 رنز سے شکست دے کر رواں ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کرلی۔
اٹلی کی ٹیم 208 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 16.4 اوورز میں 134 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
اس سے قبل اٹلی نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جو غلط فیصلہ ثابت ہوا۔
اسکاٹ لینڈ جارج منسی (84) اور مائیکل جونز (37) نے 126 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کرکے بہترین آغاز فراہم کیا۔
برینڈن مکمولن 18 گیندوں پر 41 اور مائیکل لیسک پانچ گیندوں پر 22 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
اسکاٹ لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے تھے۔
اٹلی کی جانب سے علی حسن، گرانٹ اسٹیورٹ، ٹھومس ڈراکا اور جے جے اسمٹس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔