ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: مانینتی برادرز کی شراکت بھی اٹلی کو شکست سے نہ بچا سکی

جارج منسی اور مائیکل جونز نے 126 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کرکے اسکاٹ لینڈ کو بہترین آغاز فراہم کیا


اسپورٹس ڈیسک February 09, 2026

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ساتویں میچ میں مانینتی برادرز کی شراکت بھی اٹلی کو شکست سے نہ بچا سکی۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جارہے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے اٹلی کو 73 رنز سے شکست دے کر رواں ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کرلی۔

اٹلی کی ٹیم 208 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 16.4 اوورز میں 134 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پانچویں اوور میں 40 رنز پر تیسری وکٹ گرنے کے بعد آسٹریلوی نژاد مانینتی برادرز نے 73 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو سنبھالا تاہم ہیری مانینتی 37 اور بین مانینتی 52 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

بین مانینتی اٹلی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نصف سنچری بنانے والے پہلے بلے باز بھی بن گئے۔

اس سے قبل اٹلی نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جو غلط فیصلہ ثابت ہوا۔

اسکاٹ لینڈ جارج منسی (84) اور مائیکل جونز (37) نے 126 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کرکے بہترین آغاز فراہم کیا۔

یہ اسکاٹ لینڈ کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کسی بھی وکٹ کے لیے سب سے بڑی شراکت ہے۔

برینڈن مکمولن 18 گیندوں پر 41 اور مائیکل لیسک پانچ گیندوں پر 22 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

اسکاٹ لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے تھے۔

اٹلی کی جانب سے علی حسن، گرانٹ اسٹیورٹ، ٹھومس ڈراکا اور جے جے اسمٹس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ فیلڈنگ کے دوران اٹلی کے کپتان کندھا ڈس لوکیٹ ہونے کے باعث میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

مقبول خبریں