کراچی:
شہر قائد کے علاقے کورنگی کے رہائشی نوجوان نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کر لی ۔
تفصیلات کے مطابق زمان ٹاؤن کے علاقے کورنگی سیکٹر ساڑھے پانچ غوث پاک روڈ روٹ نمبر کے 17 بس اسٹاپ کے قریب گھر سے ایک نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی۔
جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گی۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 23 سالہ محمد عارف ولد محمد قاسم کے نام سے کی گئی، ابتدائی تحقیقات ک مطابق نوجوان نے خودکشی کی ہے۔
ورثا نے پولیس کارروائی کرانے سے انکار کر دیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ ضابطے کی رروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ۔