مریم نواز ایک روزہ سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئیں

وزیراعلیٰ پنجاب دہشت گرد حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے خاندانوں سے ملاقات کریں گی


سردار حمید خان February 10, 2026

کوئٹہ:

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئیں۔

کوئٹہ ایئرپورٹ پر گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے صوبائی وزراء کے ہمراہ ان کا پرتپاک استقبال کیا جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب گورنر ہاؤس پہنچیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ایف سی ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی بھی مریم نواز سے ملاقات ہوئی۔

مریم نواز حالیہ دہشت گرد حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے خاندانوں سے ملاقات اور ان سے اظہار یکجہتی کریں گی، گورنر ہاؤس میں کابینہ اراکین کے ساتھ بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت بھی ہوگی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہمراہ صوبائی وزراء مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری اور چیف سیکرٹری پنجاب بھی موجود ہیں۔ یہ دورہ بلوچستان کی موجودہ سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں اہمیت کا حامل ہے۔

مقبول خبریں