اسلام آباد میں نایاب، پرانی اور قیمتی گاڑیوں کا شاندار میلہ

شو میں مختلف ادوار کی نایاب اور تاریخی گاڑیاں نمائش کیلئے پیش کی گئیں


ذوالفقار بیگ February 10, 2026

اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں ونٹیج اینڈ کلاسک کار کلب کے زیرِ اہتمام پرانی گاڑیوں کے شاندار میلے کا اہتمام کیا گیا جس میں گاڑیوں کے شوقین افراد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق ساٹ ونٹج اینڈ کلاسک کارز کے صدر محسن اکرام کا کہنا ہے کہ پرانی گاڑیاں تاریخی اہمیت کی حامل ہوتی ہیں۔

ونٹیج اینڈ کلاسک کار شو میں مختلف ادوار کی نایاب اور تاریخی گاڑیاں نمائش کیلئے پیش کی گئیں، ان میں مرسڈیز بینز، رولز رائس سلور شیڈو، بینٹلے اور دیگر برینڈز کی کلاسک گاڑیاں شامل تھیں۔

مداح انعم کا کہنا ہے کہ میں پہلی مرتبہ اس شو کو دیکھنے آئی ہوں بہت اچھا لگا۔

ایونٹ میں گاڑیوں کے شوقین افراد کی بڑی تعداد اور فیملیز نے بھی بھرپور شرکت کی، شرکاء کا کہنا تھا کہ ایسی تقاریب نوجوان نسل کو کلاسک کار کلچر سے روشناس کراتی ہیں۔

مقبول خبریں