زرعی یونیورسٹی پشاور میں ہلڑ بازی، امیر مقام تقریب چھوڑ کر چلے گئے

انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن آمنے سامنے، عمران خان اور امیر مقام کے حق میں نعرے بازی


اسٹاف رپورٹر February 10, 2026

پشاور:

زرعی یونیورسٹی پشاور میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب ہلڑبازی کا شکار ہوگئی، عمران خان کے حق میں نعرے لگ گئے، وفاقی وزیر امیر مقام تقریب چھوڑ کر چلے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق زرعی یونیورسٹی پشاور میدان جنگ میں تبدیل ہوگئی، یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب کے دوران ہلڑ بازی ہوئی، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حق میں نعرے لگے۔

تقریب میں انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن آمنے سامنے آگئیں، آئی ایس ایف کے طلبہ نے جیوے بانی چیئرمین کے نعرے لگائے جواب میں ایم ایس ایف امیر مقام زندہ باد کے بھی نعرے لگے۔

امیر مقام اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے وہ یہ تقریب چھوڑ کر روانہ ہوگئے، آئی ایس ایف کے اسٹوڈنٹس نے امیر مقام کی گاڑی کو روکنے کی بھی کوشش کی۔

مقبول خبریں