وزیراعلیٰ مریم نواز کا بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی معاونت کیلیے 10 ارب روپے دینے کا اعلان

بلوچستان کو درپیش چیلنجز میں حکومت پنجاب ہر ممکن تعاون کرے گی، مریم نواز کی وزیراعلیٰ سے گفتگو


سردار حمید خان February 09, 2026
فوٹو فائل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بلوچستان میں امن و امان اور سیکیورٹی فورسز کی معاونت کیلیے 10 ارب روپے کی خطیر رقم کی معاونت کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف صوبائی وزرا کے ہمراہ کوئٹہ پہنچی جہاں انہوں نے کوئٹہ میں ایف سی ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔

علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل سے ملاقات کی جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور صوبائی وزراء بھی شریک ہوئے۔

اس کے علاوہ ملاقات میں مسلم لیگ ن کے صوبائی وزراء نے بھی شرکت کی جبکہ مریم اورنگزیب اور عظمیٰ بخاری بھی ملاقات میں موجود تھیں۔

کوئٹہ، 10 فروری

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی چیف منسٹر سیکرٹریٹ کوئٹہ آمد

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی صوبائی کابینہ اور اراکین اسمبلی کی جانب سے پرتپاک استقبال

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی بلوچستان کابینہ اور اتحادی جماعتوں کے اراکین سے ملاقات

مریم نواز… pic.twitter.com/A4d5bfCz6s

— Chief Minister's Office Balochistan (@CMOBalochistan) February 10, 2026

بعد ازاں مریم نواز سی ایم سیکریٹریٹ پہنچیں جہاں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی صوبائی کابینہ اور اراکین اسمبلی نے اُن کا پرتپاک استقبال کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بلوچستان کابینہ اور اتحادی جماعتوں کے اراکین سے ملاقات کی اور سیکیورٹی فورسز کیلیے 10 ارب روپے کی معاونت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ مریم نواز شریف کو بلوچستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے لیے دس ارب روپے کی معاونت مثبت اور قابلِ تحسین اقدام ہے، بلوچستان میں حکومت اور اپوزیشن عوامی فلاح کے لیے متحد ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ خوشی ہے کہ بحیثیت وزیر اعلیٰ میرا بلوچستان کا یہ پہلا دورہ ہے، بلوچستان کے عوام کا جذبہ اور پاکستان سے وابستگی قابلِ ستائش ہے۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ بلوچستان کو درپیش چیلنجز میں حکومت پنجاب ہر ممکن تعاون کرے گی۔ مریم نواز نے کہا کہ بلوچستان کے ساتھ ہیں اور یہاں پر موجود دہشت گردی کا خاتمہ قومی یکجہتی سے ہی ممکن ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ بلوچستان میں امن، استحکام اور خوشحالی دیکھنا چاہتے ہیں۔

میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ آپ نے درست کہا کہ آپ کے پاس فتنہ نہیں ہے، مگر بلوچستان کو فتنہ خوارج جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ ان حالات میں صوبہ چلانا ہمت اور استقامت مانگتا ہے، جو آپ دکھا رہے ہیں۔ وزیر اعلی صاحب کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ پنجاب ہر سطح پر تعاون اور مدد کے لیے تیار ہے،… pic.twitter.com/Dnvomj6o5t

— PMLN (@pmln_org) February 10, 2026

انہوں نے کہا کہ میں یہ بھی کہنا چاہتی ہوں کہ آپ نے درست کہا کہ آپ کے پاس فتنہ نہیں ہے، مگر بلوچستان کو فتنہ خوارج جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ ان حالات میں صوبہ چلانا ہمت اور استقامت مانگتا ہے، جو آپ دکھا رہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ وزیر اعلی صاحب کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

مقبول خبریں