ٹی 20 ورلڈکپ: دوسرے سپر اوور میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو جنوبی افریقا سے شکست

دوسرے سپر اوور میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے جنوبی افریقا نے 23 رنز بنائے،افغانستان کی ٹیم 6 گیندوں پر 19 رنز بنا سکی


اسپورٹس ڈیسک February 11, 2026

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں جنوبی افریقا نے افغانستان کو دوسرے سپر اوور میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی۔

میچ برابر ہونے کے بعد سپر اوور میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 17 رنز اسکور کیے جس کے جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم بھی 17 رنز ہی اسکور کر سکی۔  

اس کے بعد ایک اور سپر اوور کھیلا گیا جس میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے جنوبی افریقا نے 23 رنز بنائے اور جیت کے لیے افغانستان کو 24 رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم 6 گیندوں پر 19 رنز بنا سکی اور اس طرح سے پروٹیز نے یہ میچ  4 رنز سے اپنے نام کرلیا۔  

احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں افغانستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔

جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے۔

رائن ریکلٹن 61 اور کوئنٹن ڈی کوک 59 رنز بناکر نمایاں رہے۔ دونوں نے دوسری وکٹ کے لیے 114 رنز کی شراکت قائم کی۔

افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمرزئی نے 3، کپتان راشد خان نے 2 اور فضل الحق فاروقی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 

مقبول خبریں