ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے تیرہویں میچ میں جنوبی افریقا نے افغانستان کو جیت کے لیے 188 رنز کا ہدف دے دیا۔
احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں افغانستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔
جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے۔
رائن ریکلٹن 61 اور کوئنٹن ڈی کوک 59 رنز بناکر نمایاں رہے۔ دونوں نے دوسری وکٹ کے لیے 114 رنز کی شراکت قائم کی۔
افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمرزئی نے 3، کپتان راشد خان نے 2 اور فضل الحق فاروقی نے ایک وکٹ حاصل کی۔