انڈونیشیا؛ لینڈنگ کے دوران مسافر بردار طیارے پر فائرنگ میں 2 پائلٹس ہلاک

چھوٹے کمرشل طیارے میں 30 مسافر سوار تھے جنھوں نے قریبی جنگل میں چھپ کر جان بچائی


ویب ڈیسک February 11, 2026
طیارے پر لینڈنگ کے وقت گولیاں برسائی گئیں

انڈونیشیا کے دور افتادہ مشرقی علاقے ساؤتھ پاپوا میں 13 مسافروں کو لے کر پہنچنے والے ایک کمرشل طیارے پر فائرنگ کی گئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چھوٹا کمرشل طیارہ تاناہ مِراہ سے روانہ ہوا تھا اور رن وے پر لینڈنگ کر رہا تھا کہ مسلح افراد نے دھاوا بول دیا۔

مسلح افراد نے مسافر بردار طیارے پر متعدد گولیاں برسائیں جو طیارے کو چیرتے ہوئے اندر تک داخل ہوگئیں۔

حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے پائلٹس نے مسافروں کو قریبی جنگل کی طرف بھاگنے کا راستہ دکھایا لیکن اس دوران خود گولیوں کا نشانہ بن گئے۔

دونوں پائلٹس کو حملہ آوروں نے گھیراؤ میں لے لیا تھا اور فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تاہم تمام مسافر اپنی جانیں بچانے میں کامیاب رہے۔

تاحال کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔ تفتیش جاری ہے۔ حملہ آوروں کی شناخت بھی نہیں ہوسکی اور نہ ہی واقعہ کے محرک کا علم ہوسکا ہے۔ 

یاد رہے کہ انڈونیشیا کے اس علاقے میں علیحدگی پسند حکومت مخلاف مسلح کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔

یاد رہے کہ وسائل سے مالا مال پاپوا خطے میں 1969 میں اقوام متحدہ کی نگرانی میں ہونے والے متنازع ریفرنڈم کے بعد سے انڈونیشی سکیورٹی فورسز اور علیحدگی پسند گروہوں کے درمیان کم شدت مگر مہلک جھڑپیں جاری رہی ہیں۔

ماضی میں بھی اس علاقے میں طیاروں اور ہیلی کاپٹروں پر فائرنگ کے واقعات رپورٹ ہوتے رہے ہیں۔

 

مقبول خبریں