صدر مملکت آصف زرداری نے چیئرپرسن پیمرا کیلئے عنبرین جان کی تقرری کی منظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سیکریٹری اطلاعات عنبرین جان کی تقرری کی سمری منظوری کیلیے صدر مملکت کو ارسال کی تھی۔
پارلیمانی کمیٹی نے عنبرین جان کی بطور چیئرپرسن پیمرا تقرری کی سفارش کی تھی۔ جس پر وزیراعظم نے سفارش صدر مملکت کو ارسال کی اور صدر زرداری نے تقرری کی منظوری دے دی۔