عُمان میں پہلا روزہ کب ہوگا؛ حکومت نے اعلان کردیا

رمضان کے پہلے روزے کا اعلان محکمہ موسمیات، ہلال نیمہ اور ماہرین کی رائے کی بنیاد پر کیا گیا


ویب ڈیسک February 11, 2026
سلطنت عمان نے رمضان کے پہلے روزے کا باضابطہ اعلان کردیا

سلطنت عُمان نے رواں برس رمضان المبارک کے پہلے روزے کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سلطنت عمان کے ہلال نیمہ (چاند دیکھنے کی کمیشن) نے اعلان کیا ہے کہ شعبان کے 29 ویں روز ماہِ صیام کا چاند نظر آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔

عمان کی مرکزی چاند دیکھنے والی کمیٹی ہلال نیمہ نے اعلان کیا کہ 18 فروری کو شعبان کے پورے ہونے کا دن ہوگا۔ اس طرح یکم رمضان 19 فروری کو ہوگی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ فلکیاتی حسابات اور مشاہدات کی بنیاد پر کیا گیا ہے جن کے مطابق شعبان کے 29 ویں دن منگل کو چاند غروب ہونے سے پہلے پورے عُمان میں نظر نہیں آئے گا، جس کی وجہ سے بصری طور پر ہلال دیکھنا ممکن نہیں ہے۔

اتھارٹی نے وضاحت کی کہ ماہِ ہجری کے آغاز کا تعین شرعی و سائنسی اصولوں کے مطابق کیا گیا ہے جو روایتی اور جدید فلکیات دونوں کو مدنظر رکھتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اعلان کا مقصد عوام کو رمضان کے لیے تیار ہونے اور روزے کے آغاز کی تیاریوں اور عبادات کے اہتمام کے لیے بروقت آگاہ کرنا ہے۔

 

 

مقبول خبریں