عمران خان کے علاج اور ملاقات تک اپوزیشن کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر کل سے دھرنا دینے کا فیصلہ

تمام سینیٹرز، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو ڈی چوک پہنچنے کی ہدایات جاری


اسامہ اقبال February 12, 2026
فوٹو فائل

اپوزیشن اتحاد نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور علاج تک پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کو اپوزیشن اتحاد کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق اپوزیشن نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ اُس وقت تک جاری رہے گا کہ بانی سے ملاقات اور مکمل علاج تک دھرنا جاری رہے گا۔

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی دروازے پر پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت دھرنا دے گی، جس کیلیے تمام ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد پہنچنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔

دھرنا دینے کا فیصلہ اپوزیشن اتحاد قائدین کی اسلام آباد میں مشاورت کے دوران ہوا، جس کل نماز جمعہ کے بعد سے شروع ہوگا جبکہ سینیٹرز کو بھی دھرنے میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کے پی سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے تمام اراکین صوبائی، قومی اسمبلی اور اراکین سینیٹ کو دھرنے میں شرکت کی ہدایت کردی۔

مقبول خبریں