بھارتی سیاستدان نے پاکستان کی تعریف والی ویڈیو ’اے آئی‘ سے بنی قرار دے دی

یہ اے آئی کی مدد سے تیار کردہ ویڈیو ہے، اس میں آواز اور لہجہ میرا نہیں ہے، ششی تھرور


اسپورٹس ڈیسک February 13, 2026

بھارت کے سینئر سیاستدان اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں ششی تھرور کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے نہ کھیلنے کے معاملے پر پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

ششی تھرور ویڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ ’جیسے پاکستانی حکومت نے آف فیلڈ کھیلا وہ قابلِ تعریف ہے، پتہ نہیں وہ اب میدان میں کیا کریں گے لیکن سیاسی طور پر انہوں نے بہت بہترین کھیلا‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارتی بورڈ کو لاجواب کردیا، اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کیسے اچھی سیاسی چال کمزور قوم کو بھی طاقتور بناسکتی ہے‘۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تاہم اب ایکس پر ششی تھرور نے ویڈیو کو ری پوسٹ کرکے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ اے آئی کی مدد سے تیار کردہ ویڈیو ہے، اس میں آواز اور لہجہ میرا نہیں ہے‘۔

واضح رہے کہ ابتداء میں حکومت پاکستان نے قومی ٹیم کو بھارت کے خلاف میچ کھیلنے سے روک دیا تھا تاہم آئی سی سی اور دوست ممالک کی درخواستوں اور اپنے مطالبات تسلیم کیے جانے کی یقین دہانی کے بعد میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔

مقبول خبریں