کراچی:
سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے نارتھ کراچی میں ابراہیم گوٹھ کو مسمار کرنے سے روکتے ہوئے کے ڈی اے و دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے۔
ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو نارتھ کراچی میں ابراہیم گوٹھ کو مسمار کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ ہمارا گوٹھ 70 سال پرانا ہے۔ کے ڈی اے نے رہائشیوں کو گھر خالی کرانے کا نوٹس بھیجا گیا۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ اس متعلق دیگر درخواستیں بھی زیر سماعت ہیں۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ اس متعلق عدالت نے پہلے بھی آرڈر جاری کیئے ہوئے ہیں۔
عدالت نے کے ڈی اے و دیگر کو نوٹس جاری کرتے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے کے ڈی اے حکام کو رہائشوں کیخلاف کارروائی سے روک دیا۔