پہلی نیشنل چیف آف آرمی اسٹاف ریسلنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر

ریسلرز نے پاکستان آرمی کے ٹیلنٹ پروموشن اقدامات پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے ایونٹ کے انعقاد کو سراہا


اسپورٹس ڈیسک February 14, 2026

پہلی نیشنل چیف آف آرمی اسٹاف ریسلنگ چیمپئن شپ کے انڈر 17 اور انڈر 19 کے مقابلے سیالکوٹ میں کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کی ٹیم ‘شیر پنجاب‘ مجموعی طور پر چیمپئن قرار پائی جبکہ پشاور کی ٹیم ’خیبر فائٹرز‘ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی جنرل آفیسر کمانڈنگ نے کامیاب کھلاڑیوں میں میڈلز اور انعامات تقسیم کیے۔

ملکی تاریخ میں پہلی بار قومی سطح پر انڈر 17 اور انڈر 19 کیٹیگریز شامل کرنا کھیلوں کے فروغ میں مثبت پیشرفت ہے۔

فائنل میں سیالکوٹ اسپورٹس اسٹیڈیم میں ڈسٹرکٹ، ڈویژن اور صوبائی سطح کے فاتح پہلوانوں سمیت عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

ریسلرز نے پاکستان آرمی کے ٹیلنٹ پروموشن اقدامات پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے ایونٹ کے انعقاد کو سراہا۔

اس موقع پر کھلاڑیوں نے کہا کہ کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر ہم عسکری قیادت کے بے حد مشکور ہیں۔ ہمیں امید ہے پاکستان آرمی نئے ٹیلنٹ کو بین الاقوامی مواقع فراہم کرتی رہے گی۔

پاک فوج کے زیر اہتمام ایونٹ کا انعقاد کھیلوں کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کی ترقی کا واضح ثبوت ہے۔

 

مقبول خبریں