چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے لیے سری لنکا روانہ ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی قومی ٹیم ارکان کے ساتھ مختلف بورڈ سربراہان سے بھی ملاقات کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام سمیت ایشین کرکٹ کونسل کے دیگر اراکین کی بھی کولمبو آمد متوقع ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس اہم موقع پر آئی سی سی کے اعلیٰ عہدیداران کا بھی کولمبو پہنچنے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 15 فروری بروز اتوار کو پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے مدمقابل آئیں گی۔
سری لنکا کے محکمہ موسمیان نے کولمبو میں دو سے تین دن ہلکی اور تیز بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔