پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کو خاندان اور ڈاکٹر کے اعتماد سے مشروط کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے بانی چیئرمین کو خفیہ طور پر ہسپتال منتقل کرنے کی خبروں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خاندان اور ذاتی معالجین کو اعتماد میں لیے بغیر منتقلی قبول نہیں ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی چیئرمین کا طبی معائنہ خاندان کے کم از کم ایک فرد کی موجودگی میں کیا جائے اور ذاتی ڈاکٹروں کی عدم موجودگی میں کوئی علاج شروع نہ کیا جائے۔
ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق رازداری مسترد کرتے ہیں، خفیہ یا یکطرفہ اقدام کے نتائج کی ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔
پی ٹی آئی کے ترجمان نے سپریم کورٹ کے تحریری احکامات میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فوری علاج یقینی بنایا جائے، علاج میں تاخیر غیر انسانی اور افسوسناک ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچا تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔