پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر مراد سعید نے حلف اٹھائے بغیر سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی سینیٹر مراد سعید نے سینیٹ کی رکنیت سے اپنا استعفیٰ چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو ارسال کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ مراد سعید جولائی 2025 میں خیبرپختونخوا سے پی ٹی آئی کی حمایت سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے تاہم اس کے بعد وہ ایوان بالا میں نہیں آئے اور حلف بھی نہیں اٹھایا۔
مراد سعید پی ٹی آئی کے 6 سینیٹرز میں شامل تھے جن کی کامیابی کا نوٹیفکیشن 24 جولائی 2025 کو جاری کیا گیا تھا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ نومنتخب سینیٹرز کی مدت اپریل 2030 میں ختم ہوگی۔