عمران خان کا مکمل طبی معائنہ، میڈیکل رپورٹ ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی

پمز اور الشفاء انٹرنیشنل کے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ایک ٹیم نے جیل میں عمران خان کا مکمل اور تفصیلی طبی معائنہ کیا


ضیغم نقوی February 16, 2026
(فوٹو: اے آئی جنریٹڈ)

بانی تحریک انصاف عمران خان کی میڈیکل رپورٹ ایکسپریس نیوز نے حاصل کر لی۔

ڈاکٹر ندیم قریشی اور ڈاکٹر عارف پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے رپورٹ تیار کی، میڈیکل رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بائیں آنکھ کی بصارت گلاسز کے ساتھ 6/6 ہے جبکہ دائیں آنکھ کی بصارت 6/9 ہے، دونوں آنکھوں کا اگلا حصہ نارمل اور قرنیہ صاف تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دائیں آنکھ میں ہلکا سا اندرونی خون رساؤ کنارے پر دیکھا گیا جبکہ دائیں آنکھ کے چاروں حصوں میں درمیانے درجے کا ریٹینا میں خون رساؤ موجود تھا، دائیں آنکھ کی میکولا کی سوجن کم ہو رہی ہے اور واضح طور پر گھٹ چکی ہے۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق میکولا کی موٹائی 550 سے کم ہو کر 350 ہو گئی ہے، رپورٹ میں بانی پی ٹی آئی کو دی جانے والی ادویات اور علاج کا ذکر بھی شامل ہے، متاثرہ آنکھ کی بینائی 6/36 سے بہتر ہو کر 6/9 جزوی ہو گئی ہے۔

میڈیکل بورڈ نے اینٹی VEGF علاج مکمل ہونے کے بعد OCT اینجیوگرافی اور FFA کروانے کی تجویز دی، فالو اپ وزٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور علامہ راجہ ناصر عباس کو پمز میں بریف کیا گیا اور دونوں رہنماؤں کو بانی کی صحت بارے مکمل بریفنگ دی گئی۔

میٹنگ کا دورانیہ ایک گھنٹہ بیس منٹ رہا اور 9:30 سے 10:20 تک بریفنگ دی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بانی کے ذاتی معالجین ڈاکٹر عاصم یوسف اور ڈاکٹر خرم مرزا کو فون کال کے ذریعے مکمل طور پر آگاہ کیا گیا جس کا دورانیہ 25 منٹ سے زائد تھا، ذاتی معالجین علاج سے مطمئن نظر آئے، رپورٹ میں بانی کو اسپتال منتقل کرنے کا ذکر نہیں۔

 

 

 

ذرائع کے مطابق علاج کے بعد بانی پی ٹی آئی کی بینائی بہتر ہونے لگی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا معائنہ2ماہر ڈاکٹروں پرمشتمل پینل نے کیا، الشفا ائی ٹرسٹ اسپتال کے ڈاکٹر ندیم قریشی اور پمز کے ڈاکٹر محمدعارف نے آنکھ کا معائنہ کیا۔ ڈاکٹروں کے 2 رکنی پینل نے اتوار کو اڈیالہ میں دوگھنٹے گزارے۔ تفصیلی چیک اپ اورضروری ٹیسٹ کئے۔

ذرائع کے مطابق تازہ ترین میڈیکل رپورٹ سے متعلق اپوزیشن قیادت کو آگاہ کردیاگیا، اپوزیشن کے2رہنماوں کوبانی کی آنکھ کےعلاج میں بہتری سے متعلق بتایا گیا،پمز کے ڈاکٹرعارف نے 24اور25جنوری کی رات بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا پروسیجر کیا، انجیکشن کے اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی انکھ تیزی سے بہتر ہورہی ہے۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو وقت پر دوسرا انجیکشن لگائے جانے کا امکان ہے، میڈیکل رپورٹ میں معائنےکی مکمل تفصیلات شامل کی جائیں گی، ماہرڈاکٹر اسپتال منتقل کرنے یانہ کرنے سے متعلق رائے دیںگے۔

 

مقبول خبریں