لاہور پولیس نے شہری کا مارکیٹ میں گرنے والا آئی فون 2 گھنٹوں میں ڈھونڈ لیا

لیاقت آباد پولیس کو آئی فون چوری ہونے کی 15 کال موصول ہوئی تھی، شہری لنک روڈ ماڈل ٹاؤن شاپنگ کے لیے آیا تھا


ویب ڈیسک February 16, 2026

لاہور کی لیاقت آباد پولیس نے شہری کا آئی فون 2 گھنٹوں میں ڈھونڈ لیا۔

لیاقت آباد پولیس کو آئی فون چوری ہونے کی 15 کال موصول ہوئی تھی، شہری لنک روڈ ماڈل ٹاؤن شاپنگ کے لیے آیا تھا۔

شہری کا آئی فون جیب سے گرا جسے نامعلوم شخص نے اٹھا لیا۔ لیاقت آباد پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے نامعلوم شخص کو ٹاؤن شپ سے ٹریس کر لیا، برآمد شدہ آئی فون شہری کے سپرد کر دیا گیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے کہا کہ ایس پی شہربانو نقوی کی لیاقت آباد پولیس کو شاباش، عوام کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

مقبول خبریں