نیوزی لینڈ اسکواڈ میں اہم تبدیلی، مائیکل بریسویل کی جگہ کس کو شامل کیا گیا؟

اس تبدیلی کو نیوزی لینڈ کی ٹیم کی حتمی تیاریوں میں اہم قدم سمجھا جا رہا ہے


محمد یوسف انجم February 16, 2026

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں اہم تبدیلی کی گئی ہے۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے مائیکل بریسویل کی جگہ کول میک کونچی کو شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

مائیکل بریسویل انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہوئے کیونکہ انہیں 8 فروری کو چنائی میں افغانستان کے خلاف میچ کے دوران سپورٹ ڈیوٹیز انجام دیتے ہوئے چوٹ لگی تھی۔

 کول میک کونچی اب نیوزی لینڈ کے اسکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں اور وہ ٹیم میں کھیلنے کے لیے دستیاب ہوں گ، اس تبدیلی کو نیوزی لینڈ کی ٹیم کی حتمی تیاریوں میں اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں