لاہور میں 4 بچوں کی ماں کے قتل میں ملوث قریبی رشتے دار گرفتار، تہلکہ خیز انکشافات

ملزم علی رضا گھر میں دن کے وقت ایک لاکھ روپے لوٹ کر واپس جارہا تھا تو نقاب ہٹ گیا، شناخت چھپانے کیلیے اُس نے قتل کیا


اسٹاف رپورٹر February 17, 2026
فوٹو اسکرین گریپ

پنجاب پولیس نے چار بچوں کی ماں کو چھریوں کے وار سے قتل کرنے کا معمہ حل کرتے ہوئے واردات میں ملوث قریبی رشتے دار کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے شفیق آباد کریم پارک میں 30 سالہ نمرہ حمزہ قتل کیس کا معمہ پولیس نے حل کرلیا۔

چار بچوں کی ماں نمرہ کو چھریاں مار کر قتل کرنے والا ملزم رشتہ دار نکلا جس کی شناخت علی رضا شیخ کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

متوفیہ کے شوہر حافظ حمزہ عظیم نے بتایا کہ ملزم علی رضا شیخ کئی سالوں سے ہمارے گھر  پیسے لینے آتا تھا، میری بیوی پانچ وقت کی نمازی اور شرعی پردہ کرتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ کے روز گھر کے آس پاس علی شیخ کئی سی سی ٹی وی فوٹیجز میں نظر آیا، رات کے وقت جب اہل خانہ گھر سے نکلے تو علی رضا گھر داخل ہوا، گھر میں اس وقت نمرہ اور اس کا دو سال کا بیٹا موجود تھا۔

حمزہ عظیم نے بتایا کہ گھر سے دن کے وقت ایک لاکھ روپے لوٹ کر جانے لگا تو چہرے سے نقاب ہٹ گیا جس پر اُس نے شناخت بچانے کے لئے نمرہ کو قتل کر دیا۔

حافظ حمزہ عظیم نے بتایا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز الیکشن مہم کے دوران دو بار ہمارے گھر آئیں اور انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی تھی۔

مقبول خبریں