ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان کی نمیبیا کے خلاف پہلی وکٹ گرگئی۔
کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کلب میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کی پہلی وکٹ 40 کے مجموعی اسکور پر گری۔ صائم ایوب 14 رنز بناکر براسل کی گیند پر کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان ٹیم میں شاہین شاہ آفریدی اور ابرار احمد کی جگہ سلمان مرزا اور خواجہ نافع کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گروپ اے سے بھارتی ٹیم پہلے ہی سپر ایٹ میں رسائی حاصل کرچکی ہے جبکہ امریکی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان سے بہتر نیٹ رن ریٹ کے باعث دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔
پاکستان ٹیم کو سپر ایٹ راؤنڈ میں رسائی کے لیے آج نمیبیا کو لازمی شکست دینی ہوگی بصورت دیگر گھر واپس آنا پڑے گا۔
تاہم اگر بارش کے باعث میچ منسوخ ہوجاتا ہے تو اس کا فائدہ بھی پاکستان ٹیم کو ملے گا اور ایک پوائنٹ کے فرق سے پاکستان ٹیم کو سپر ایٹ میں رسائی مل جائے گی۔