ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: یو اے ای کا جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 123 رنز کا ہدف

جنوبی افریقا کی جانب سے کوربن بوش نے 3، اینرچ نورکیا نے 2 اور جارج لنڈے نے ایک وکٹ حاصل کی


اسپورٹس ڈیسک February 18, 2026

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے چونتیسویں میچ میں یو اے ای نے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 123 رنز کا ہدف دے دیا۔

دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

یو اے ای کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز بنائے۔ علی شان شرفو 45 اور کپتان محمد وسیم 22 رنز بناکر نمایاں رہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کوربن بوش نے 3، اینرچ نورکیا نے 2 اور جارج لنڈے نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ گروپ ڈی سے جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ پہلے ہی سپر ایٹ میں رسائی حاصل کرچکے ہیں۔

مقبول خبریں