خیبر پختونخوا پولیس کا سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن

پولیس کی بھاری نفری شریک تھی، دہشتگردوں سے پولیس کی جھڑپ ہوئی


ویب ڈیسک February 18, 2026

خیبر پختونخوا پولیس نے علاقہ یارک میں بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا۔

پولیس کی بھاری نفری شریک تھی، دہشتگردوں سے پولیس کی جھڑپ ہوئی، پولیس کی فائرنگ سے دہشتگرد فرار ہوگئے، دہشتگرد فرار ہوتے وقت آر پی جی سیون گولے چھوڑ گئے۔

چھوڑے گئے آر پی جی سیون گولے قبضہ میں لے لیے گئے، سرچ آپریشن کے دوران علاقائی لوگوں کی بڑی تعداد موقع پر موجود تھی، پولیس نے کہا کہ دہشتگردوں کی جانب سے نذر آتش کی جانیوالی گاڑیوں سے تاحال دھواں نکل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان؛ دہشت گردوں کا رات گئے دو تھانوں پر حملہ، پولیس اور کسٹم اہلکار سمیت 3 شہید

دسری جانب ضلع لکی میں نصب دھماکا خیز مواد ناکارہ بنا دیا گیا، دھماکا خیز مواد لکی کے محلہ ریلوے اسٹیشن کے قریب سڑک پر نصب کیا گیا تھا۔

اطلاع پر پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا، بارودی مواد کو محفوظ طریقے سے ناکارہ بنا دیا گیا۔

مقبول خبریں