سابق ممبر قانون ساز اسمبلی راجہ مجاہد خان پی ٹی آئی چھوڑ کر ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل

شمولیتی پروگرام میں انجینئر امیر مقام، حنیف عباسی، مشتاق منہاس، رانا غلام قادر اور دیگر کی شرکت


اسٹاف رپورٹر February 22, 2026
اخلاقی پستی ہی کیوں ہمارے رہنماؤں کا ہتھیار بن چکا ہے۔ عام آدمی کہے تو جرم، آپ کہیں تو سیاسی مہم، کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

اسلام آباد:

سابق ممبر قانون ساز اسمبلی راجہ مجاہد خان نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی.

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن آزاد جموں کشمیر میں شمولیتی پروگرام منعقد ہوا۔ وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام، وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی، سابق وزیر آزاد جموں کشمیر مشتاق منہاس، مسلم لیگ ن آزاد جموں کشمیر کے صدر رانا غلام قادر، سابق سینٹر چودھری تنویر نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔

اس موقع پر سابق ممبر قانون ساز  اسمبلی راجہ مجاہد خان نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

سابق ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر راجہ مجاہد نے اپنے خطاب میں کہا کہ، راجہ امتیاز نے سب کو 2006ء میں اکھٹا کیا تھا تو ہم نے سیٹ جیتی تھی، اختلاف کی وجہ راجہ امتیاز کو نظر انداز کرنا تھا آج دوبارہ ہم اس پلیٹ فارم پر یعنی مسلم لیگ ن میں واپس آرہے ہیں، انشاءاللّٰہ اب ماضی کی طرح آزاد جموں کشمیر کو مضبوط کریں گے اور انتخابات میں مسلم لیگ ن کو کامیاب کرائیں گے۔

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ راجہ مجاہد اور راجہ قیصر کو مسلم لیگ میں شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں، پروگرام میں شرکت راجہ امتیاز کی وجہ سے کی، آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کامیابی حاصل کرے گی، جب بھی موقع ملا آزاد جموں کشمیر کی سیاست کے جو حق ادا کرسکے کریں گے۔

صدر مسلم لیگ (ن) آزاد جموں کشمیر شاہ غلام قادر کا راجہ مجاہد وغیرہ کے شمولیتی پروگرام سے خطاب میں کہنا تھا کہ راجہ مجاہد آپ کو مسلم لیگ ن میں خوش آمدید کہتے ہیں  ایک گزارش ہے ایک دوسرے کو فتح نہیں کرنا، ہمیں مخالف کو فتح کرنا ہے اس پر توجہ دینی ہے۔

مقبول خبریں