کراچی، اسٹیل ٹاؤن پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

گرفتار ملزم سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون اور کیش رقم برآمد کی گئی


اسٹاف رپورٹر February 23, 2026
فوٹو: فائل

کراچی:

شہر قائد میں اسٹیل ٹاؤن پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن پولیس نے ڈسٹرکٹ ملیر سومار گوٹھ سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ 

ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد افضل کے نام سے کی گئی۔

گرفتار ملزم کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، گرفتار ملزم سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون اور کیش رقم برآمد کی گئی ۔

مقبول خبریں