بانی پی ثی آئی عمران خان کی بہن نورین نیازی نالے میں گر گئیں۔
رپورٹ کے مطابق نورین نیازی راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ پر زیرتعمیر نالہ کراس کرنے کی کوشش کے دوران گریں۔
نورین نیازی زیرتعمیر نالہ کراس کرنے کی کوشش کر رہی تھیں کہ پاؤں پھسلنے سے نالے میں جاگریں۔
زیرتعمیر سیوریج لائن میں گرنے کی وجہ سے نورین نیازی کے ہاتھ، پاؤں اور ناک پر چوٹیں آئیں۔
نورین نیازی کو زیرتعمیر نالے سے نکال کر محفوظ مقام پر لے جایا گیا جب کہ ان کے ساتھ ایک اور خاتون بھی گر کر زخمی ہوئیں۔
ذرائع کے مطابق راولپنڈی خاتون کارکن صدف کو ابتدائی طبی امداد کیلئے سرکاری اسپتال منتقل کر دیا گیا، راولپنڈی صدف کو شدید چوٹیں آئی تھیں۔