پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کو متنازع ٹوئٹ کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ حیدر سعید کے خلاف متنازع ٹوئٹ کے مقدمے کی سماعت ہوئی


ویب ڈیسک February 25, 2026

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ حیدر سعید کے خلاف متنازع ٹوئٹ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے کیس کی سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے حیدر سعید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی اور ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت کو بتایا گیا کہ حیدر سعید کے خلاف مقدمہ آج ہی درج کیا گیا ہے، جو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی اور احتجاج کے حوالے سے کیے گئے ٹویٹ پر قائم کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں