ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی بیٹنگ جاری، 5 کھلاڑی آؤٹ

فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان کی شاندار شراکت، پاکستان نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز اسکور کیے


ویب ڈیسک February 28, 2026
(تصویر: اے پی)

سپر ایٹ مرحلے کے 10 ویں میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 213 رنز کا ہدف دے دیا۔

پالیکیلے میں جاری ایونٹ کے 50 ویں میچ میں سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 100 اور فخر زمان 84 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شاداب خان 7، شاہین شاہ آفریدی 4، خواجہ نافع 2، نسیم شاہ 1، محمد نواز 0 اور کپتان آغا سلمان 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے دلشان مدھوشنکا نے 3، داسن شناکا نے 2 جبکہ دُشمانتھا چمیرا نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مقبول خبریں