عالمی انڈور روئنگ ریگاٹا میں پاکستان نے برانز میڈل جیت لیا

کراچی بوٹ کلب کے محمد اسد ارشد نے تیسری جبکہ ہادی ابراہیم نے پانچویں پوزیشن حاصل کی


زبیر نذیر خان March 01, 2026

عالمی انڈور روئنگ ریگاٹا میں پاکستان نے برانز میڈل جیت لیا۔

کراچی بوٹ کلب کے محمد اسد ارشد نے  19 سے 20 برس کے ایج گروپ کے ایک منٹ اسپرنٹ ورچوئل ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

انہوں نے ایک منٹ 17.4 سیکنڈ کی اوسط کے ساتھ پاکستان کو کانسی کا تمغہ دلوایا۔

عالمی انڈور روئنگ چیمپین شپ میں پاکستان ہی کی نمائندگی کرنے والے کراچی بوٹ کلب کے ہادی ابراہیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5ویں  پوزیشن حاصل کی۔

مقبول خبریں