ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی اپیلیں سننے والا عدالتی  بینچ ٹوٹ گیا

متنازع ٹوئٹس کیس میں ملزمان کی جانب سے جلد سماعت کی درخواست بھی دائر کی گئی تھی


ویب ڈیسک March 02, 2026

اسلام آباد:

ہائیکورٹ میں متنازع ٹوئٹس کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی اپیلیں سننے والا بینچ ٹوٹ گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ ے جسٹس محمد آصف نے کیس کی فائل چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کو بھیجوا دی۔

عدالتی حکم نامے کے مطابق عدالت کو بتایا گیا کہ پہلے جسٹس اعظم خان اس قسم کے کیسز سنتے رہے ہیں، اس لیے ان اپیلوں کی فائل چیف جسٹس کو بھجوائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ اس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی جانب سے جلد سماعت کی درخواست بھی دائر کی گئی تھی۔

مقبول خبریں