جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 24 مارچ تک ملتوی

عدالت اور اڈیالہ جیل کا ویڈیو لنک سسٹم غیر فعال ہونے کے باعث کوئی کارروائی نہ ہوسکی


ویب ڈیسک March 03, 2026
فوٹو: فائل

راولپنڈی:

انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 24 مارچ تک ملتوی کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی، اڈیالہ جیل اور عدالت کا وڈیو لنک سسٹم غیر فعال ہونے کے باعث آج بھی کوئی کارروائی نا ہوسکی۔

 بانی پی ٹی آئی کی جیل روبکار سے حاضری لگائی گئی، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اور شیریں مزاری عدالت میں پیش ہوئے۔

مقدمہ کے تفتیشی آفیسر و گواہان بھی عدالت میں پیش ہوئے، ملزمان کو حاضری کے بعد واپس جانے کی اجازت دے دی گئی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر وڈیو لنک سسٹم فعال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے گواہان کو بھی طلب کرلیا۔

مقبول خبریں