آپریشن غضب للحق کے تحت آفغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کے خلاف پاک فوج کی کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے کامیاب فضائی کارروائی کرتے ہوئے قندھار میں افغان طالبان کے بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز 205 کور کو تباہ کر دیا۔
پاک فوج نے اس مؤثر کارروائی میں افغان طالبان کے ایمونیشن ڈیپوز کو بھی نشانہ بنایا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی مؤثر اور طاقتور کارروائیوں میں افغان طالبان کو بھاری فوجی نقصانات کا سامنا ہے۔