اینٹی کرپشن کی کارروائی، اسسٹنٹ سب انسپکٹر رشوت لیتے گرفتار

اے ایس آئی عاصم منیر نے خاتون کے اغواء کے مقدمہ میں رشوت لی تھی


ویب ڈیسک March 09, 2026

پنجاب  کے ضلع پاکپتن میں اینٹی کرپشن پولیس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق خاتون سے گرفتار ملزم کیلئے بیانات دلوانے تھے، پولیس افسر بلیک میل کر رہا تھا، 25 ہزار رشوت دی، اے ایس آئی بیان قلم بند کروانے کی 50 ہزار رشوت طلب کرتا رہا ہے۔

اے ایس آئی عاصم منیر نے خاتون کے اغواء کے مقدمہ میں رشوت لی تھی،سرکل انچارج کاشف ہاشمی نے علاقہ مجسٹریٹ کے ہمراہ ریڈ کیا۔

سی او کاشف ہاشمی نے کہا کہ ڈی جی سہیل ظفر چھٹہ، ریجنل ڈائریکٹر کی کرپشن پر زیرو ٹالیرنس پالیسی ہے۔

مقبول خبریں