آپریشن غضب للحق: چترال میں پاک افغان سرحد پر طالبان کی بادانی پوسٹ تباہ

بادانی پوسٹ کو مختلف زمینی ہتھیاروں اور کواڈ کاپٹرز کے ذریعے مکمل تباہ کیا گیا، سیکیورٹی ذرائع


ویب ڈیسک March 15, 2026

راولپنڈی:

پاک فوج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف موثر کارروائیاں جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے چترال میں ملحقہ پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بادانی پوسٹ کو چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے نشانہ بناکر تباہ کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بادانی پوسٹ کو مختلف زمینی ہتھیاروں اور کواڈ کاپٹرز کے ذریعے مکمل تباہ کیا گیا۔

افغان طالبان اورفتنہ الخوارج کوبلا اشتعال جارحیت کے بعد ہر محاذ پر بھرپور پسپائی کا سامنا ہے، آپریشن غضب للحق اپنے اہداف کے  حصول تک جاری رہے گا۔

 

مقبول خبریں