شرجیل انعام میمن کی بلاول بھٹو سے ملاقات، محکمہ ٹرانسپورٹ کی کارکردگی پر بریفنگ دی

کراچی میں عوام کی سہولت کے لیے گلشن معمار سے ٹاور تک الیکٹرک بسوں کا نیا روٹ شروع کیا جا رہا ہے، شرجیل میمن


ویب ڈیسک March 16, 2026

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران سندھ کے سینئر صوبائی وزیر برائے اطلاعات و نشریات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ نے پی پی پی چیئرمین کو محکمہ ٹرانسپورٹ کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔

شرجیل انعام میمن نے بریفنگ میں بتایا کہ کراچی میں عوام کی سہولت کے لیے گلشن معمار سے ٹاور تک الیکٹرک بسوں کا نیا روٹ شروع کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز بس سروس کے تحت ٹنڈو الہ یار سے حیدرآباد، شکارپور اور سکھر اور خیرپور اور روہڑی کے درمیان بھی بسیں چلیں گی۔

مقبول خبریں