وکیل فرحت حسین پر قاتلانہ حملے کی مذمت احتجاجاًعدالتی کارروائی معطل

سابق جوائنٹ سیکریٹری کراچی بار فرحت حسین پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا


Staff Reporter September 25, 2012
عدالتی کارروائی معطل ہوگئی تھی، سٹی کورٹ کے لاک اپ انچارج نے جیل سے پیشی کیلیے لائے گئے تمام قیدیوں کوواپس جیل بھیج دیا۔ فوٹو: فائل

KARACHI: کراچی بار کے صدر محمودالحسن نے سابق جوائنٹ سیکریٹری کراچی بار فرحت حسین پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔

وکلا عدالتوں سے باہر آگئے تھے،عدالتی کارروائی معطل ہوگئی تھی، سٹی کورٹ کے لاک اپ انچارج نے جیل سے پیشی کیلیے لائے گئے تمام قیدیوں کوواپس جیل بھیج دیا تھااورسٹی کورٹ ،جوڈیشل کمپلیکس اور دیگر ماتحت عدالتوں میں مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔

تاہم پولیس نے گرفتار ملزمان کو عدالتوں میں پیش کیا اور ریمانڈ بھی حاصل کیا تھا۔