کراچی: مغربی سسٹم کے باعث سندھ بھر میں آج بارش کا امکان

لاڑکانہ، سکھر، حیدرآباد اور ٹھٹھہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔


ویب ڈیسک March 21, 2026

مغربی سسٹم کے باعث سندھ بھر میں بارش کا امکان ہے جب کہ  مغربی سسٹم ملک کے بیشتر علاقوں کو متاثر کر رہا ہے۔

کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں آج بارش اور گرج چمک کا امکان ہے جب کہ  لاڑکانہ، سکھر، حیدرآباد اور ٹھٹھہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

بعض مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی جب کہ اتوار اور پیر کو شہر کا مطلع جزوی سے مکمل ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔

آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، بعض علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کسانوں کو موسمی صورتحال کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مقبول خبریں