یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے پرووژنل نیشنل آئیڈینٹیفکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) سے نام نکلوانے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی نے پی این آئی ایل لسٹ سے نام نکلوانے کے لیے درخواست دائر کردی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے درخواست پر سماعت کی جب کہ ڈکی بھائی نے اپنے وکیل عثمان لطیف ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پی این آئی ایل لسٹ میں نام غیر قانونی طور پر ڈالا گیا، این سی سی آئی اے نے نام ڈالنے سے قبل نوٹسز جاری نہیں کیے۔
عدالت نے ڈکی بھائی کی درخواست پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) سے رپورٹ طلب کرلی۔
بعد ازاں، عدالت نے سماعت 26 مارچ تک ملتوی کردی۔
عروب جتوئی کی عبوری ضمانت پر سماعت
دوسری جانب، جوئے ایپ کی پرموشن کا مقدمے میں یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی۔
ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے کیس کی سماعت کی، ملزمہ عروب جتوئی نے عدالت میں پیش ہو کر اپنی حاضری مکمل کروائی، عروب جتوئی اپنے وکیل عثمان اور آفتاب ایڈووکیٹ کے ہمراہ پیش ہوئیں۔
دالت نے آئندہ سماعت پر این سی سی آئی اے سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی جب کہ عدالت نے عروب جتوئی کی ضمانت میں 6 اپریل تک توسیع کردی۔
واضح رہے کہ این سی سی آئی اے نے ملزمہ پر جوئے ایپ کی پروموشن کا مقدمہ درج کر رکھا ہے