پنجاب، خیبرپختونخوا کے بعد حکومت بلوچستان کا بھی پنشن سے متعلق بڑا اقدام

پینشن فنڈز لائسنس یافتہ مینیجرز کے تحت چلائے جائیں گے


ویب ڈیسک March 25, 2026

سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی) نے پاکستان میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے سرکاری ملازمین کے لیے کنٹری بیوشن پنشن اسکیمیں متعارف کرنے سے متعلق حکومتِ بلوچستان کے لیے سات پنشن فنڈز کی منظوری دے دی ہے۔

صوبائی حکومت کے پنشن فنڈز متعارف ہونے سے اب بلوچستان حکومت باقاعدہ طور پر نئے کنٹری بیوشن پنشن سسٹم پر منتقل ہو گئی ہے، ایس ای سی پی کے مطابق اس سلے پہلے پنجاب اور خیبر پختونخوا کی حکومتیں کنٹری بیوشن پنشن اسکیمیں متعارف کر چکی ہیں۔

وفاقی حکومت اور سندھ میں پنشن فنڈز کے ڈھانچے کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ایس ای سی پی پاکستان میں سرکاری ملازمین کے روایتی ڈیفائنڈ بینیفٹ پیشن سسٹم کو نئے کنٹری بیوشن پنشن فریم ورک کی جانب منتقل کرنے میں حکومت کو اہم معاونت فراہم کر رہا ہے۔

نئے پیشن سسٹم سے وفاقی ور صوبائی حکومتوں کے طویل المدتی پنشن واجبات میں نمایاں کمی واقع ہو گی اور مالیاتی استحکام بہتر ہو گابلوچستان کے لیے منظور کیے گئے سات پنشن فنڈز، بلوچستان کنٹری بیوشن پنشن اسکیم رولز 2025 کے تحت قائم کیے گئے ہیں، جن کا انتظام پانچ لائسنس یافتہ پنشن فنڈ مینیجرز کریں گے ایس ای سی پی نے ان فنڈز کے آفرنگ ڈاکیومنٹس کی بھی منظوری دے دی ہے۔

پاکستان میں وفاقی اور تمام صوبائی حکومتوں نئے کنٹری بیوشن پنشن فریم ورک متعارف کروانے کے لیے درکار قانونی فریم ورک متعارف کروا چکی ہیں پاکستان میں پرانے ڈیفائنڈ بینیفٹ نظام کے تحت کسی بھی ملازم کی پنشن، اس کے آخری تنخواہ اور ملازمت کے سالوں کی بنیاد پر طے کی جاتی تھی، جبکہ اس کی مکمل مالی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی تھی۔

حکومتوں کی پنشن لائیبیلٹی میں مسلسل اضافہ ہو رہا تھااس کے برعکس، ڈیفائنڈ کنٹری بیوشن ماڈل میں ملازم اور آجر دونوں انفرادی پنشن اکاوٴنٹس میں حصہ ڈالتے ہیں۔

ملازمین کو اپنی بچت کی گئی پیشن کی رقم پر زیادہ کنٹرول حاصل ہوتا ہے اور شفافیت قائم رہتی ہے۔ ریٹائرمنٹ کے فوائد ، جمع شدہ کنٹری بیوشنز اور اس کی سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والی آمدن پر مبنی ہوتے ہیں۔

ان پنشن فنڈز کو ایس ای سی پی کے لائسنس یافتہ پنشن فنڈ مینیجرز منظم کرتے ہیں ایس ای سی پی نے رضاکارانہ پنشن اسکیموں کے لیے جامع ریگولیٹری فریم ورک تشکیل دیا ہے اور نئے پیشن نظام کی جانب منتقلی کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو معاونت فراہم کر رہا ہے۔

مقبول خبریں