پی ایس ایل 11: اسلام آباد کا ملتان سلطانز کو 172 رنز کا ہدف

اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز اسکور کیے


ویب ڈیسک March 28, 2026

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 ایڈیشن میں اسلام آباد نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دے دیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ایونٹ کے چوتھے میچ میں ملتان سلطانز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز اسکور کیے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے مارک چیپمین 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سمیر منہاس 28، فہیم اشرف 26، ڈیوون کونوے 26، حیدر علی 13، آندرے ہوس 11، عماد وسیم 8 اور شاداب خان 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سلمان مرزا 3 رنز ناٹ آؤٹ بناکر پویلین لوٹے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے مومن قمر نے 3 اور محمد وسیم نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پیٹر سڈل، عرفات منہاس اور محمد نواز نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔